لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کی آمرانہ ذہنیت کا ثبوت ہے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پر امن کارکنوں کی گرفتاری عمران نیازی کے خوف میں مبتلا ہونے کی علامت ہے، آمریت و فسطائیت کے ہر ہتھکنڈے کا بہادری سے مقابلہ کریں گے، عوام کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یاد رہے اسلام آباد پولیس نے مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر نعرے بازی کرنے والے مسلم لیگ نون کے 12 سے زائد ارکان کو گرفتار کیا جن میں خواتین کارکنان بھی شامل ہیں۔