شناختی کارڈ فراہمی کی شرط عام صارف کیلئے نہیں، ایف بی آر

Last Updated On 19 July,2019 05:38 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ خریداری پر شناختی کارڈ فراہم کرنے کی شرط عام صارف کیلئے نہیں۔

بلکہ اس کا اطلاق صرف یکمشت 50 ہزار روپے سے زائد اور خریداری کسی سیلز ٹیکس رجسٹرڈ فروخت کنندہ سے ہونے کی صورت میں ہوگا۔ جمعرات کو جاری کردہ بیان میں ایف بی آر کے ترجمان نے واضح کیاہے کہ اس ترمیم کا مقصد صرف معیشت کو دستاویزی بنانا ہے، مینو فیکچررز اور ہول سیلرز سے بھاری مقدار میں سامان اٹھانے والے تاجروں اور دکانداروں کیلئے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ فراہم کرنا ضروری ہو گا۔