راولپنڈی: (دنیا نیوز) امریکی صدر سے ملاقات کے بعد آرمی چیف پینٹا گون کا دورہ کریں گے، سپہ سالار امریکی ہم منصب سمیت عسکری قیادت اور سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں کریں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی، اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے وفد میں شامل ہونگے۔
COAS at Washington, DC. On 22 July 19, after the meeting at White House as part of Prime Minister’s delegation, COAS will visit Pentagon to interact with Acting Secretary Defence Mr. Richard Spencer, CJCS Gen Joseph Dunford and Chief of Staff of US Army Gen Mark A Milley.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 22, 2019
میجر جنرل آصف غفور کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ملاقات کے بعد آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ پینٹاگون کا دورہ کریں گے اور وہاں قائم مقام امریکی سیکرٹری دفاع رچرڈ سپنسر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے چیف آف سٹاف جنرل مارک ملے سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔