اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں روزگار ختم ہوگیا، کاروبار بند ہے، وزیراعظم امریکا میں پاکستانیوں کو اپنی حکومت کی نالائقی بھی بتاتے۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکا میں پاکستانیوں کو یہ بھی بتاتے کہ ملک کو آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا، 10 ماہ میں ترقی 2.9 اور منہگائی 13 فیصد ہو گئی، یہ بھی بتاتے کہ 10 سال میں پہلی بار بیرونی سرمایہ کاری آدھی ہو گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تمام اپوزیشن سینیٹرز کو آج بلالیا، پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں حزب اختلاف کے قائدین بھی شریک ہونگے، شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن سینیٹرز کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اہم مشاورت ہوگی۔