اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کہا گیا کہ یکم اگست سے دکانداروں پر لازم ہوگا کہ وہ 50 ہزارروپے یا اس سے زائد کی خریداری کرنے والے صارفین سے شناختی کارڈ طلب کریں۔
خواتین کے لیے یہ رعایت ہوگی کہ وہ اپنے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ دکھا سکیں گی۔
دوسری جانب ایف بی آر کی جانب سے درج ریٹیل پرائس سے کم پر سگریٹ فروخت کرنے کو بھی جرم قرار دیدیا گیا ہے۔