کراچی: (روزنامہ دنیا) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو رواں ماہ جولائی کے پہلے 20 دن کے دوران مجموعی طور پر 181 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں ہوئی ہیں۔
ماہ جولائی کیلئے مقرر کردہ 310 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے اگلے 10 روز میں 129 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنی ہوں گی تاہم ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کیلئے مقرر کردہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔
اس ضمن میں ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ ٹیکس وصولیوں میں سست روی کے باعث ایف بی آر کیلئے رواں مالی سال 2019-20 کے پہلے ماہ کے دوران ریونیو شارٹ فال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جسے دور کرنے کیلئے ایف بی آر نے فوری اقدام اٹھاتے ہوئے ایف بی آر اور اسکے ماتحت اداروں میں تقرریوں و تبادلوں کے حوالے سے پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کیلئے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے۔