اسلام آباد: (دنیا نیوز) بے نامی داروں کے خلاف ایکشن سست روی کا شکار، ٹیکس چوروں کے خلاف 50 لاکھ نوٹس دبا لئے گئے۔ ایف بی آر کے مطابق نوٹس کو سیاسی رنگ دیا جاتا ہے اس لیے روکے گئے.
سیاسی بے نامی داروں کا دباؤ کام کر گیا یا کوئی اور وجہ،چوروں اور بے نامی داروں کے خلاف ایکشن سست روی کا شکار ہو گیا۔سیاسی بے نامی داروں کے خلاف نوٹس روک لیے گئے ، ٹیکس چوروں کے خلاف 50 لاکھ نوٹس بھی دبا لیے گئےہیں۔ایف بی آرذرائع کے مطابق نوٹس کو سیاسی رنگ دیا جاتا ہے اس لیے روکے گئے، اب ہر ماہ صرف 50 نوٹس بھیجے جائیں گے، کم نوٹس بھیج کر منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
حکام نے مزید موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے بیش تر افسران اور عملہ بھی تبدیل ہوگیا ہے، نئی تقرریوں اور تبادلوں کی وجہ سے بھی ایکشن سست ہوا۔ چوہدری تنویر اور اومنی گروپ کے خلاف جاری نوٹس پر جواب کا انتظار ہے، دونوں فریقین نے23 جولائی تک نوٹس کا جواب دینا ہے۔