کراچی: (ویب ڈیسک) ترجمان ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001ء کے سیکشن 231B اور 234 کے تحت موٹر وہیکلز پر عائد کردہ ٹیکس میں کوئی تبدیلی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل اور آٹو رکشا پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، قومی ادارہ ان بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق موٹر سائیکل اور آٹو رکشا پر کوئی ٹیکس عائد کرنے کا ارادہ نہیں ہے۔ انکم ٹیکس آرڈینینس 2001ء کے تحت ٹیکس صرف گاڑیوں پر عائد ہے۔ حکومت کم آمدن طبقہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔