اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ ویڈیو سکینڈل کے اہم ملزم ناصر جنجوعہ کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سکینڈل کے اہم کردار ناصرجنجوعہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ویڈیو سکینڈل کے ملزم ناصر جنجوعہ 30 جولائی تک ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے موکل کو گرفتارکرنا چاہتے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے ضمانت دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ناصر جنجوعہ کی گرفتاری سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسع کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔