اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم ہریش کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی۔ ملزم ہریش نے 2 کروڑ 3 لاکھ روپے نیب کے حوالے کر دیئے۔ عدالت نے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے کہا پلی بار گین کے بعد بھی آپ سزا یافتہ شخص کی طرح ہوں گے، آپ جانتے ہیں 10 سال الیکشن بھی نہیں لڑسکتے ؟ جس پر ملزم نے کہا جی میں سب جانتا ہوں، میں نے الیکشن نہیں لڑنا۔
جج نے ملزم سے استفسار کیا آپ پر الزام کیا تھا ؟ ملزم ہریش نے جواب دیا غیر قانونی ٹھیکہ اور غیر معیاری میٹریل کا الزام ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ توبہ کریں اور آئندہ کوئی غلط کام نہ کریں، یہ عوام کا پیسہ ہے۔