راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان پر کارروائی کا الزام صرف بھارتی واویلا ہے، الزامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم سے توجہ ہٹانا ہے۔ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کلسٹر ایمیونیشن کنونشن کے تحت ایسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
بھارتی پروپیگنڈا جھوٹا قرار، ڈی جی آئی ایس پی آر نے الزامات کو مسترد کر دیا، میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ایل او سی پر پاکستان پر کارروائی کا الزام بھارتی واویلا ہے۔ الزامات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم سے توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے کہا بھارت گمراہ کن پراپیگنڈہ کر کے عالمی برادری کی توجہ بھی ہٹانا چاہتا ہے، بھارت ایل او سی پر کارروائی کا صرف جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی فوج نے 30 اور31 جولائی کی درمیانی رات وادی نیلم میں توپ خانے اور کلسٹر بموں سے سول آبادی پرحملہ کیا جس میں معصوم بچے سمیت 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کلسٹر ایمیونیشن کنونشن کے تحت ایسے مہلک ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت اسلحہ کے زور پرکشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا، کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، انشاء اللہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک ضرور کامیاب ہو گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال بھارت نے اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 16 افراد شہید 105 زخمی ہو چکے ہیں۔