اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے۔