اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی۔ عوامی مسائل حل کرنے میں صوبے ناکام جبکہ وفاقی اداروں کا نام ہے، سندھ شکایات نمٹانے میں سب سے پیچھے ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں زیرالتوا شکایات کی تعداد 37 ہزار 574 ہے، سندھ میں 32 ہزار زیرالتوا شکایات ہیں، سندھ کے صوبائی محکموں نے اب تک صرف 30 فیصد اور وفاقی اداروں نے 84 فیصد شکایات حل کیں۔
سب سے زیادہ شکایات پولیس، پینے کے پانی اور نکاسی کےحوالےسے آئیں، خیبرپختونخوا حکومت نے 86 فیصد، پنجاب نے 85 فیصد، بلوچستان اورگلگت بلتستان حکومت نے 74 فیصدشکایات حل کیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سندھ میں شکایات کے حل میں تاخیر پرچیف سیکرٹری کو خط لکھا جائے۔