اسلام آباد: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کے دوران شہید ہونے والوں پاک فوج کے اہلکاروں کو وزیراعظم نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں شہید پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
I salute our armed forces personnel who continue to lay down their lives fighting terrorists to keep the nation safe. My condolences & prayers go to the families of the10 brave soldiers, including an officer, martyred fighting terrorists in North Waziristan & Balochistan today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 27, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان قوم کے تحفظ کے لیے دہشت گردوں سے لڑ رہے ہیں، مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپاہیوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان کے شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہیں۔