راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینیٹر لنڈسے گراہم اور جنرل (ر) جیک کینی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی کی صورتحال اور افغان امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان کی بہتر سیکیورٹی صورتحال پر بریف کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا باہمی تعلقات میں بہتری دونوں ملکوں کے فائدہ میں ہے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے خطے کی بہتر سیکیورٹی صورتحال پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی محکمہ خارجہ کا دورہ کیا اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، امریکا سے باہمی عزت، اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پینٹا گون کا دورہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل جوزف ڈین فورڈ نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی قائم مقام وزیر دفاع سے بھی ملے، دونوں رہنماؤں میں افغان امن عمل سمیت خطے کی سیکیورٹی پر بات چیت کی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف اور امریکی چیف آف سٹاف جنرل مارک ملی سے ملاقات کی۔
پاک امریکا اعلی فوجی قیادت میں ملاقات کے دوران باہمی عسکری تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ امریکی عسکری قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ارلنگٹن نیشنل قبرستان کا دورہ بھی کیا۔
COAS interacted with US Military leadership at Pentagon. Regional security situation and bilateral military cooperation discussed. US leadership acknowledged contributions of Pakistan Army in war against terrorism and role towards Afghan peace process. (1 of 2). pic.twitter.com/E0XrHgYhpd
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 23, 2019
COAS at Washington. COAS also visited Arlington National cemetery to pay homage to US national heroes. (2of2). pic.twitter.com/RwKMF5hKhj
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 23, 2019