اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بھارتی اقدام کو مسترد کر دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کے اس غیرقانونی اقدام کےخلاف تمام آپشنز بروئے کارلائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی سخت مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایسے کسی بھی اقدام کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کشمیر کی حثیت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کے ایسے اقدامات کشمیریوں کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوں گے اور پاکستان بھی بھارت کے اس غیرقانونی اقدام کے خلاف تمام آپشنز بروئے کارلائے گا۔