اگلے پانچ سالوں میں 10 ارب درخت لگائیں گے، وزیراعظم کا اعلان

Last Updated On 05 August,2019 03:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں جنگلات میں اضافہ کر دیا، درخت پاکستان کی ضرورت ہیں، شجرکاری منصوبے کامیاب ہوئے تو پاکستان کا موسم بدل جائےگا۔

وزیراعظم نے شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ملک میں جنگلات میں اضافہ کیا، درخت پاکستان کی ضرورت ہیں۔ ہر پاکستانی کو دو پودے لگانے ہیں اگلے پانچ سالوں میں 10 ارب درخت لگائے جائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو پاکستان کا موسم بدل جائے گا، فیصلہ کر لیں تو کوئی چیز مشکل نہیں۔ پاکستان دنیا کے لیے مثال بنے گا۔ خیبرپختونخوامیں ایک ارب درخت لگائے، اس اقدام کو پوری دنیا نے تسلیم کیا۔

انھوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، شجرکاری مہم میں ان کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا، وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ماضی میں ملک بھر میں درخت اتنی زیادہ تعداد میں کاٹے گئے کہ پاکستان کا موسم ہی تبدیل ہو کر رہ گیا۔