لاہور: (دنیا نیوز) چودھری سرور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال پریشان کن ہے، کشمیریوں کی جدوجہد ان کے مستقبل کیلئے ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا، کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ غیر قانونی ہے، عالمی برادری جان لے امن انصاف کے بغیر ممکن نہیں، دنیا بھر میں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان برداشت کیا، طاقت کے زور پر لوگوں کے جذبات ختم کر کے امن نہیں لایا جاسکتا، مدارس اور تعلیمی اداروں کا نصاب ایک ہی ہونا چاہیے۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی قانونی ہے، کشمیری اپنا حق مانگ رہے ہیں، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے، بھارتی اقدام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، نریندر مودی نے ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھا۔