کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیرعلی زیدی کی جانب سے لیٹس کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، پہلے روز نہر خیام، فیوچر کالونی، گجر نالہ سمیت دیگر مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی گئی۔
شہر کی صفائی کیلئے پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی نے آج سے باقاعدہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا، آوکراچی صاف کریں مہم کے پہلے روز نہر خیام، فیوچر کالونی، گجرنالہ سمیت دیگر مقامات پر ہیوی مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کی گئی۔ ادھر پی ایس پی چیئرمین نے صفائی مہم پر تنقید کی اور کہا مہم نہیں روز کام کرنا ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ عملہ سازو سامان اور سیکیورٹی سٹاف کی تقرری کا عمل جاری ہے، شہری مہم میں بھرپور تعاون کریں۔