مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، مشال ملک

مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، مشال ملک

اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ ابھی ان کے ایک جاننے والا کا بیٹا جان بچا کر ممبئی پہنچا ہے، ممبئی میں وہ چیخیں مار مار کر رو رہا تھا اس نے گتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر قبرستان بن گیا ہے، وہاں کی سڑکوں پر صرف خون ہی خون ہے، خواتیں کو گھروں سے گھسیٹ کر ریپ کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں فوجی خواتین کا ریپ کرکے قتل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی عوام سڑکوں پر نکلے کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں اس صدی کو سب سے بڑا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے چند لوگ بچ کر دوسرے شہروں میں چلے گئے ہیں۔ دوسرے شہروں میں جانے والے کشمیری بتا رہے ہیں کہ وہاں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خاوند یاسین ملک کو موت کے سیل میں رکھا ہوا ہے۔