عید قرباں: قصائی ڈھونڈنا امتحان بن گیا، بکنگ بند کے پوسٹروں سے شہری پریشان

Last Updated On 11 August,2019 03:01 pm

پشاور: (دنیا نیوز) عید قربان کے لیے قربانی کا جانور تو خرید لیا لیکن قصائی ڈھونڈنا امتحان بن گیا، شہری قصائیوں کے پیچھے مارے مارے پھرنے لگے، قصائی بھی بکنگ بند کا پوسٹرلگا کرشہریوں کا منہ چڑانے لگے۔

قربانی کا جانور تو آ گیا لیکن قصائی ڈھونڈنا آسان نہیں۔ پشاور کے شہریوں کو سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کیلئے قصائیوں کی فکر ستانے لگی، قربانی کرنے والے شہری قصائیوں کی بکنگ کیلئے مارے مارے پھرنے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب قصائیوں نے بکنگ بند ہے، کے پوسٹر دکانوں پر لگا دیئے، بکنگ بند کرنے سے شہری بھی پریشان ہو گئے۔ پروفیشنل قصائیوں نے بھی عید کے موقع پر حسب روایت آنکھیں ماتھے پر رکھ لیں، کہتے ہیں پہلے سے بکنگ کی ہے، مزید نہیں کرسکتے۔

عید کے موقع پر قصائیوں نے چھوٹے جانورکا چار سے پانچ ہزار جبکہ بڑے جانوروں کیلئے آٹھ سے دس ہزار روپے ریٹ مقرر کر رکھا ہے۔