مظفرآباد: (دنیا نیوز چئیرمین پیپلزپارٹی بلاولو بھٹو نے کہا ہے کہ مودی کے ہاتھ گجرات کے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن چکا، کشمیر کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے. مودی کا اصل چہرہ پہلے ہی دنیا کے سامنے لایا جانا چاہیئے تھا۔
بلاول بھٹو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق پر تاریخی حملہ کیا گیا۔ مودی کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دینے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنا چاہیئے تھا۔ بدقسمتی ہے پاکستان نے 2 بار مودی کو الیکشن جیتنے کی مبارکباد دی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے آصف زرداری کو نماز عید نہیں پڑھنے دی، ہمیں جب کشمیر کاز کا بیان دینا تھا اس وقت مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، عید کی رات خاتون سیاستدان کو گرفتار کیا گیا۔ عمران خان کی انا کی وجہ سے کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بلاول کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام اقوام متحدہ پرحملہ ہے،ب کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیر کےلیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے۔