کوئٹہ: (دنیا نیوز) عید پر گلی محلوں میں میلے سج گئے، جہاں بچے عید کو بھرپور انداز میں منانے میں مصروف ہیں۔ میلوں میں جھولوں میں بیٹھ کر اور ٹھیلوں سے برگر، آئس کریم کھا کر عیدی اڑائی جا رہی ہے۔
عید قرباں کے موقع پر بڑے قربانی میں اور خواتین مصروف ہیں، گھروں میں مزے مزے کے پکوان بنانے میں لیکن بچہ پارٹی کا عید منانے کا انداز اپنا ہے، بڑوں سے عیدی بٹورنے کے بعد میلوں میں پہنچ گئے۔
عید میلوں میں کچھ بچے مصروف ہیں اونٹ اور تانگے کی سواری کرنے میں جبکہ کہیں آئس کریم اور گول گپے کھائے جا رہے ہیں۔ عید کے روز شہر میں جگہ جگہ میلے لگائے جاتے ہیں جن میں بچوں کی بڑی تعداد دکھائی دیتی ہے اور بچے بھی جب تک عیدی ختم نہ کر لیں وہ یہاں سے جانے کا نام ہی نہیں لے رہے۔
عید نام ہے خوشیوں کا اور خوشی کے اس تہوار میں چھوٹے بڑے سب ہی محبتیں اور خوشیاں بانٹتے ہیں۔ بچوں کے کھلکھلاتے چہروں پر یہ خوشی بھرپور عیاں دکھائی دیتی ہے۔