کراچی: ڈیفنس میں کرنٹ سےاموات پر کے-الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج

Last Updated On 13 August,2019 02:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں افراد کے ورثا نے کے الیکٹرک کیخلاف درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا، میئر وسیم اختر کہتے ہیں دیگر افراد کی ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔

میئر کراچی وسیم اختر کی کوششیں رنگ لے آئیں، شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ورثا نے میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ کے الیکٹرک کیخلاف درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کروائی۔

ایف آئی آر کے الیکٹرک کے سربراہ اور دیگر کیخلاف درج کی گئی، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے شہری جاں بحق ہو رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ وسیم اختر نے مزید کہا کہ جاں بحق ہونیوالے باقی افراد کی ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔