کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد متعدد ہلاکتوں ہوئیں تو ہر کوئی سندھ حکومت پر تنقید کر رہا ہے، بارشوں کے باعث لوگ عید الاضحیٰ کی نماز سمیت قربانی بھی نہ کر سکے، اسی طرح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی سندھ حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بارشوں سے ہونیوالی تباہی کے بعد سندھ حکومت مستعفی ہو جائے۔ پاکستان کو چلانے والا شہر کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں طوفانی بارش، میئر کراچی نے پاک فوج سے مدد طلب کرلی
ٹویٹر پر ان کا کہنا تھا کہ بارش کے بعد اگر ہو سکے تو، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق 3 نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا
ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی ذمہ داری دے دینی چاہئے۔
پاکستان کو چلانے والا شہر #کراچی خود پانی میں ڈوب گیا۔ اگر ہو سکے تو ، ہے تو مشکل کام ان کے لئے استعفی دے دینا، لیکن اگر استعفی دے دے تو شہر #کراچی اور ملک کیلئے اچھا ہوگا۔ کوئی نئی سوچ ٹیکنیکل اور پروفیشنل لوگوں کو کراچی کی زمے داری دے دینی چائیے۔ pic.twitter.com/aKQnCWUDJI
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 11, 2019