شہباز شریف کا چینی صدر کو خط، کشمیر پر حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا

Last Updated On 19 August,2019 12:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کو خط لکھا جس میں انہوں نے کشمیر پر حمایت کرنے پر پاکستانی عوام کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنے خط میں کہا کہ کشمیر پر حمایت پاکستان سے آپ کی دیرینہ دوستی کا مظہر ہے، میں اور میری جماعت سی پیک کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھے گی، چین نے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا قابل اعتماد دوست ہے، چین کے صدر نے بجا طور پر اس دوستی کو آئرن برادرز کا نام دیا ہے، میرا پختہ یقین ہے کہ سی پیک پورے خطے میں خوشحالی کی نوید ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ سی پیک کو بین الریاستی تعلقات کی کامیاب مثال کے طور پر تبدیل ہوتے دیکھنے کے آرزو مند ہیں۔