وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم سیاہ کی ریلی میں شرکت پر شہریوں سے اظہار تشکر

Last Updated On 16 August,2019 03:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم سیاہ کی ریلی میں شرکت پر شہریوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا بھارتی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عالمی برادری کو سلگتے مسئلے پر متوجہ ہونا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجازچوہدری نے ملاقات کی، کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کے انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کشمیر کا پاکستان سے انمٹ رشتہ ہے، کڑے وقت اوربحران کی کیفیت میں کشمیر یوں کے ساتھ ہیں، پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے۔

عثمان بزدار کہا تھا مودی سرکار کے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے، کشمیر کی آزادی کا دن اب زیادہ دور نہیں، بھارت کو ہر سطح پر رسوائی کا سامنا ہوگا۔ وزیراعلی اور اعجاز چودھری نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید فوجی جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا شہید فوجی جوان ہمار ے ماتھے کا جھومر ہیں، وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی عظیم قربانی پر ناز ہے، پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، بھارت کا جارحیت پسند رویہ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
 

Advertisement