اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی کارروائی پرغور کیا جائے گا، وزیراعظم کابینہ کو عالمی رہنماوں سے روابط پر اعتماد میں لیں گے، شاہ محمود قریشی اب تک کی سفارتی کوششوں پر بریفنگ دیں گے، کابینہ اجلاس میں ملکی سلامتی اور دفاع کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔