عمران اور مودی سے مسئلہ کشمیر پر کشیدگی کم کرنے پر بات ہوئی: ٹرمپ

Last Updated On 20 August,2019 10:04 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نئی پیش قدمی۔ صدر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے دو بہترین دوستوں وزیراعظم عمران خان اور نریندی مودی سے بات کی ہے، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے تجارت، اسٹریٹجک شراکت داری پر بات ہوئی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کو سب سے اہم ایشو کشمیر پر جاری ٹینشن کو کم کرنے کے درخواست بھی کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا صورتحال مشکل ہے لیکن عمران خان اور مودی سے بات چیت مفید رہی۔

یاد رہے اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کے امریکا دورے کے دوران صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی بننے کی بھی پیش کش کی تھی۔
 

Advertisement