اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سہ فریقی مذاکرات کی سربراہی کریں گے جبکہ وانگ ژی اور صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی قیادت کرینگے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکرات کا ایجنڈا سیاسی تعلقات، امن عمل اور سیکورٹی تعاون ہے جبکہ انسداد دہشتگردی رابطہ اور ترقیاتی تعاون بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاک، چین، افغان سہ فریقی مذاکرات ک آغاز 2017ء میں ہوا تھا۔ پاکستان ان مذاکرات کو اعتماد سازی، ترقی، تعاون اور رابطے کے لئے اہمیت دیتا ہے۔