سی پیک منصوبے پاکستان کی تقدیر بدلنے میں مدد دے رہے ہیں، مشیر خزانہ

Last Updated On 06 September,2019 05:23 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی تقدیر بدلنے میں مدد دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں چینی سفیر یاؤجنگ نے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کا تعاون پاکستان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ یہ منصوبے پاکستان کی اولین ترجیح ہیں۔ سی پیک منصوبوں کے ذریعے علاقائی رابطے مزید پختہ ہوں گے۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا پاکستان اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ان منصوبوں کو تیز تر کرنے کے لیے اقدامات منظور کیے ہیں۔ متعلقہ حکام گوادر پورٹ اور فری زون کے منصوبوں کی تکمیل تیز تر کر رہے ہیں۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف میں چین کی حمایت پر شکر گزار ہے۔

چین کے سفیر نے یاؤجنگ کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
 

Advertisement