اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں ملک میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جائے۔
اسلام آباد میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بزنس کے مواقعوں کو بڑھا رہی ہے، خوشی کی بات ہے کہ دنیا کی تیسری بڑی فوڈ چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کافی انڈسٹریز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو آسان بنایا جائے۔
عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بزنس کے مواقعوں کو بڑھا رہی ہے، فوڈ سیکٹر کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری دیکھیں گے۔