پرائز بانڈز کی شکل میں کالا دھن رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ

Last Updated On 20 June,2019 01:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بانڈز کی شکل میں کالا دھن رکھنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

دنیا نیوز کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں 40 ہزار کے بانڈز کی رجسٹریشن کی بھی منظوری دیدی گئی۔ دنیا نیوز نے40 ہزار روپے کے بانڈ کی رجسٹریشن سے متعلق خبر 6 روز پہلے نشر کی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 40 ہزار روپے والے بانڈ کی رجسٹریشن لازمی قرار دیدی

ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری اداروں کی ضمنی گرانٹس کیلئے 97 تجاویز پیش کی گئیں، اجلاس میں گندم کے دستیاب ذخائر کی رپورٹ بھی پیش کی گٸی، اجلاس کے دوران گندم کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ای سی سی نے متعدد سرکاری اداروں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی۔

یاد رہے کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کیخلاف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے 40 ہزار روپے کے انعامی بانڈز کی شکل میں کالا دھن چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے بانڈز کی ملکیت ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن کے متعلق سٹیٹ بینک قواعد کا اعلان کرے گا۔ 30 ستمبر کے بعد بے نامی بانڈز ردی بن جائیں گے۔

سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 40 ہزار روپے والے جو بانڈز اب تک جاری کئے جا چکے ہیں، ان کی کل مالیت 260 ارب روپے ہے۔

 

Advertisement