اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ غریب دشمن نہیں ہو گا۔ آئندہ بجٹ معیشت دوست ہو گا۔ غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے، غریبوں پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا بوجھ نہیں پڑنے دیں گے۔ نئے بجٹ میں روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں کفایت شعاری سے خرچے بچائیں گے، خسارہ کم کرنے کے لیے غیر ضروری اخراجات کم کریں گے، معیشت غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔