اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی، ہائی کمشنر نے مشیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تجارت اور معاشی تعاون کو وسیع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مشیر خزانہ نے ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے وزیراعظم کی پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
تھامس ڈریو نے مشیر خزانہ کو بتایا کہ پاکستان میں برٹش ائیرویز رواں سال جون سے اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گی۔