اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، ای سی سی اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔
ای سی سی اجلاس میں رواں سال کے لیے گندم کی خریداری پر بریفنگ دی جائے گی، سعودی عرب کے ترقیاتی منصوبوں میں ٹیکس کی چھوٹ پر غور ہوگا، کے الیکٹرک کے لیے نیشنل گرڈ سے اضافی 150 میگاواٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں مختلف محکموں اور وزارتوں کیلئے ضمنی گرانٹس جبکہ نارکوٹیکس کنٹرول، کیبنٹ ڈویژن، صنعت و پیداوار، وزارت داخلہ اور توانائی شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، ایرا کے زیر تعمیر منصوبوں پر ٹیکس چھوٹ کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا، ایرا کے منصوبے سعودی فنڈ فارڈویلپمنٹ کی گرانٹ سے بن رہے ہیں۔