ای سی سی اجلاس: مختلف اداروں کیلئے گرانٹس کی منظوری کا امکان

Last Updated On 03 April,2019 10:58 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، مختلف اداروں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں یوریا کھاد کی طلب اور پیداوار کا جائزہ لیا جا رہا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی کارکردگی کا جائزہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کمیٹی کو سٹیل ملز ملازمین کے خلاف نیب کیسز پر بریفنگ دی جائے گی۔ کنٹرولر جنرل اکاؤنٹس کے آفس کے لیے 61 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 7 کروڑ، ای سی سی آڈیٹر جنرل پاکستان کے لیے 25 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری بھی متوقع ہے۔ پاکستان مارڈگیج ری فنانس کمپنی کے لیے 14 کروڑ ڈالر کی گرانٹ بھی منظور کی جائے گی، سول آرمڈ فورسز کے لیے سپلمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement