اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کے اختیارات کم کر دیئے، ان سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
حماد اظہر کی ترقی حفیظ شیخ کومہنگی پڑ گئی، وزیراعظم نے مشیر خزانہ کے اختیارات کم کر دئیے اور حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیکر وفاقی وزیر حماد اظہر کو سونپ دیا۔ حفیظ شیخ سے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز حماد اظہر سےوفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔