کھاد کمپنیوں کو گیس سبسڈی کی رقم دینے کی منظوری دیدی گئی

Last Updated On 05 September,2019 12:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کھاد کمپنیوں کو گیس سبسڈی کی رقم دینے کی منظوری دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کمپنیوں کو گیس سبسڈی کی رقم دینے کی منظوری دیدی گئی، سبسڈی کی مد میں 5 ارب 85 کروڑ روپے کے بقایا جازت ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے گندم کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا، وزارت قومی تحفظ خوراک کو ملک میں گندم اور آٹے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم اور آٹے کی قیمتوں کو بڑھنے نہ دیا جائے، مالی سال 2019-20ء کے لیے تمباکو پر سیس ریٹس پر نظرثانی کی بھی منظوری دیدی گئی۔
 

Advertisement