اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

Last Updated On 31 July,2019 12:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، اقتصادی کمیٹی کے اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت غذائی تحفظ ملک میں گندم کے ذخائر اور طلب و رسد پر تفصیلی بریفنگ دے گی، ملکی کپاس کی پیداواربڑھانے کیلئے امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا، درآمد کے ذریعے مقامی مارکیٹ میں کپاس کی قیمت میں کمی روکنے کیلئے اقدامات زیر غور آئیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کپاس کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس عائد کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا، ایل این جی ٹرمینلز کو مکمل استعداد پر چلانے اور مزید ایل این جی درآمد کی سمری زیر غور آئے گی، اجلاس میں ریونیو ڈویژن کے نئے اکنامک آپریٹرز پروگرام پر غور کیا جائے گا۔
 

Advertisement