پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور

Last Updated On 09 September,2019 11:28 pm

بنکاک: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان کی جانب سے اپریل سے اگست تک کے اہداف پر پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کے درمیان مذاکرات کا پہلا بنکاک میں ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں پندرہ رکنی وفد مذاکرات میں شرکت کر رہا ہے۔

پاکستان مذاکرات میں اپریل سے اگست تک کے اہداف پر پیشرفت سے آگاہ کر رہا ہے۔ پاکستان 125 اضافی سوالات پر ارسال رپورٹ کا جائزہ، کالعدم تنظیموں کے اثاثے منجمد کرنے، کلعدم تنظیوں کی سرگرمیاں روکنے، منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، کرنسی کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے پر بریفنگ دی جا رہی ہے۔

مزاکرات میں سونے کا کاروبار رجسٹرڈ بنانے پر بات چیت بھی جاری ہے۔ سونے کے لین دین میں شناختی کارڈ نمبر ضروری قرار دینے پر بات چیت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پراپرٹی میں چھپے کالے دھن کی مکمل روک تھام کا روڈ میپ دینا ہوگا۔ وفد میں وزارت خزانہ، ایس ای سی پی، سٹیٹ بنک حکام، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ،نیکٹا، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے حکام شامل ہیں۔
 

Advertisement