ترک صحافیوں کے وفد کا آئی ایس پی آ رکا دورہ، وفد کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

Last Updated On 17 September,2019 11:30 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکی کے صحافیوں کے ایک وفد نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا دورہ کیا۔ وفد کو پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال پر بریفنگ دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک صحافیوں کے ایک وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، مہمان وفد کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فروری کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وفد کو کنٹرول لائن، ورکنگ بائونڈری کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ وفد کو بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو درپیش خطرات پر بھی بریف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی صحافیوں کا ایل او سی کا دورہ، شہریوں سے ملاقات کی

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمان وفد منگل والے دن مظفر آباد اور اٹھارہ ستمبر کو چکوٹھی جائے گا ، ترکی کا مہمان وفد وہاں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ مقامی افراد سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ کے آخری ایام کے دوران غیر ملکی صحافیوں کا وفد نے پاکستان کا دورہ کیا جس کے بعد انہیں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں وہاں لے جا کر آگاہ کیا گیا۔ اس دوران صحافیوں کو بریفنگ بھی دی گئی تھی۔

اس وقت مہمان وفد نے لائن آف کنٹرول پر مقامی شہریوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
 

Advertisement