کلین اینڈ گرین خیبرپختونخوا کیلئے اداروں کے مابین مقابلہ کرانے کا فیصلہ، انعامات مقرر

Last Updated On 20 September,2019 08:27 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لیے اقدامات تو کافی کئے گئے لیکن خاطر خواہ تنائج حاصل نہ کئے جا سکے، اب صوبائی محکمہ بلدیات میدان میں آ گیا، صفائی کرنے والے اداروں کے درمیان اب مقابلے ہوں گے، دو کروڑ روپے انعامات کے لیے بھی مقرر کر دیئے۔

خیبرپختونخوا محکمہ بلدیات نے صوبے کو صاف کرنے کی ٹھان لی، صوبے کو صاف رکھنے اور گندگی کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی کے ذمہ داراداروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔

شہریوں نے بھی صفائی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو چت کرنے کیلئے ادارے شہر کو صاف رکھنے کیلئے زور لگائیں گے، تاہم ایسے مقابلوں کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہئے۔

وزیر بلدیات شہرام ترکئی کے مطابق تمام اضلاع کے ڈبلیو ایس ایس سیز اور میونسپل کارپوریشنز کے مابین صفائی مقابلوں کیلئے دو کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سکولوں میں بھی آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

محکمہ بلدیات کے مطابق صفائی کا خیال نہ رکھنے اور گندگی پھیلانے والوں کو جرمانہ بھی کیا جائے گا۔