اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک افغان سرحد کے معاملے پر پاکستان نے افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد عالمی سطع پر تسلیم شدہ سرحد ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے افغان وزارت خارجہ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد دو ملکوں کے درمیان عالمی قوانین کے مطابق ایک طے شدہ سرحد ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ طورخم کے مقام کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے سے دونوں ممالک کے عوام کو سہولت ملے گی اور تجارت کو بھی فروغ ملے گا۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغان وزارت خارجہ کا بیان امن اور تعاون کی کوششوں کو متاثر کرتا ہے، ایسے بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔