اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر کردار ادا کرسکتے ہیں، تیسرے فریق کا اس لیے کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ کشمیر پر معاملات آگے نہیں بڑھ رہے۔
ایک انٹرویو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا امریکہ کا بھارت پر بڑا اثرورسوخ ہے اور وہ اسے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کہہ سکتا ہے، پانچ اگست کے اقدام کے بعد بھارت سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔