کراچی میں شدید گرمی، سورج کا پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا

Last Updated On 22 September,2019 02:37 pm

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ آج بھی سورج کا مزاج برہم رہا، پارہ 40 ڈگری کو چھو گیا۔

شہر قائد میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کا تیسرا روز، درجہ حرارت دوپہر کے اوقات میں 40 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں منقطع اور ریگستانی خشک ہواوں کا راج ہے۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو ڈپریشن کی شکل اختیارکر چکا ہے، 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران یہ طوفان بن جائے گا جس کا نام ہیکا رکھا جائیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کا رخ اومان کی جانب ہو گا۔ ہیکا طوفان سے پاکستان کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں جبکہ ماہی گیروں کوریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ کھلے سمندر میں نہ جائیں۔