محکمہ موسمیات کی آج لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں بارش کی پیشگوئی

Last Updated On 25 August,2019 09:47 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، گوجرانوالہ، اسلام آباد میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور، ہزارہ میں بھی بادل برسیں گے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سرگودھا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، وفاقی دارالحکومت میں بھی بادل برسیں گے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، ہزارہ، مالاکنڈ اور مردان میں بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہو گی۔