مظفرآباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور میرپور سمیت دیگرعلاقوں میں زلزلے سے نقصانات کا جائزہ لیا۔
راجہ فاروق حیدر نے زلزلہ متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انجینئرز کی ٹیمیں میرپور میں متاثرہ مکانات کا جائزہ لیں گی ،بیشتر مکانات میں بڑی بڑی دراڑیں پڑی ہوئی ہیں جو خطرناک ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے عمل میں زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائیگی، آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک جنگی بنیادوں پر کام کرینگے۔
راجہ فاروق حیدر نے افسران کو ہدایت کی کہ تعمیر نو و بحالی کے اقدامات کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جاے ، ہر خاندان کو ٹینٹ و دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہمراہ کابینہ کے اراکین اور اعلی افسران بھی موجودتھے۔