زلزلے سے جانی و مالی نقصان: شہباز شریف کا وزیراعظم آزاد کشمیر کو فون

Last Updated On 26 September,2019 02:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو ٹیلی فون کیا۔ انہوں نے زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ٹیلی فونک رابطے میں شہباز شریف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیت کی۔ ‎شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سے آگاہی حاصل کی۔

‎وزیراعظم آزاد کشمیر نے شہباز شریف کو ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق آگاہ کیا۔ ‎قائد حزب اختلاف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ ‎متاثرین زلزلہ کی امداد اور بحالی کے لیے حکومت جامع حکمت عملی اپنائے، ‎زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے لیے حکومتی کوششوں میں تعاون کریں گے۔

‎شہباز شریف نے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ‎متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمددری بھی کیا۔
 

Advertisement