وزیراعظم آزاد کشمیر کے زیر صدارت اجلاس، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ

Last Updated On 25 September,2019 10:31 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر خان کے زیر صدارت زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزرا، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ جمعرات تک سو فیصد علاقوں کو بجلی کی بحالی مکمل کر لی جائیگی۔ اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں نقصانات کی فوری اسسمنٹ، ریلیف کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور بحالی کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے حکمت عملی فوری ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متاثرہ علاقوں میں ذرائع آمدورفت یقینی بنانے کے لیے سڑکوں کی بحالی کے عمل کو تیز تر کیا جائیگا جبکہ تعمیر نو کے لیے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں رائج بلڈنگ کوڈز پر مکمل عملدرآمد کیا جائیگا۔
 

Advertisement